گریٹ چائنہ ، پلان بے نقاب

3
257

چین : ( ہاٹ لائن نیوز) چین نے اپنے ’معیاری نقشے‘ کا 2023 ء ایڈیشن جاری کر دیا ہے ، جس میں اروناچل پردیش،تائیوان، اکسائی چن کے علاقے اور متنازع بحیرہ جنوبی چین سمیت متنازع علاقوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

چین کے سرکاری اخبار نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ چین کے معیاری نقشے کا 2023ء ایڈیشن 28 اگست کوجاری کیا گیا۔

چین اور دنیا کے مختلف ممالک کی سرحدوں کی ڈرائنگ کے طریقہ کار کی بنیاد پر یہ نقشہ مرتب کیا گیا ۔

نقشے میں اروناچل پردیش اور اکسائی چن کو بھی دکھایا گیا ہے جس پر چین نے 1962 ء کی جنگ میں قبضہ کر لیا تھا۔

تائیوان جزیرے پر چین کے دعووں اور بحیرہ جنوبی چین کے بڑے حصے پر دعویٰ کرنیوالی نائن ڈیش لائن کو بھی نقشے میں شامل کیا گیا ہے۔

3 comments

Leave a reply