گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لیسکو کا شارٹ فال بڑھنے لگا

0
149

ہاٹ لائن نیوز : گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لیسکو کا شارٹ فال بھی بڑھنے لگا ہے، گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لیسکو کی بجلی کی طلب بھی بڑھنے لگی ہے، لیسکو کی بجلی کی طلب تین ہزار پچاس میگا واٹ سے تجاوز کر گئی۔

این۔ پی۔ سی ۔سی کی جانب سے لیسکو کو دو ہزار 950 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، لیسکو کو سو میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، سسٹم پر لوڈ بڑھتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply