
گرمیوں میں انڈے کھانا کیسا ہے ؟
گرمیوں میں انڈہ کھانا اکثر نقصان دہ سمجھا جاتا ہے، تاہم یہ مکمل طور پر درست نہیں ہے، انڈے کھانا ہر موسم میں فائدہ مند ہو سکتا ہے، اگر انہیں درست طریقے اور مناسب مقدار سے استعمال کیا جائے، انڈہ جسم کو وٹامنز، پروٹین اور منرلز فراہم کرتے ہیں، یہ دماغ، دل اور ہڈیوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
گرمیوں میں اکثر جسم نڈھال ہوتا ہے اس موسم میں انڈے توانائی بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں، اگر آپ زیادہ انڈے کھائیں گے تو جسم میں زیادہ گرمی یا بدہضمی ہو سکتی ہے، گرمیوں میں انڈہ فرائی کرنے کے بجائے اُبال کر کھانا زیادہ بہتر ہوتا ہے، اگر روزانہ 1 انڈہ استعمال کریں تو اس سے نقصان کا خطرہ نہیں ہوتا ہے۔