گرلز ہاسٹل کےواش روم سےخفیہ کیمرےبرآمد

ہاٹ لائن نیوز: کالج کی طالبات کے باتھ روم میں نصب خفیہ کیمرے سے لی گئی ویڈیوز بازاروں میں بکنے لگیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ایک انجینئرنگ کالج سے دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں خواتین کے ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے ملے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کے کرشنن ضلع کے گڈلیویرو انجینئرنگ کالج میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف طلباء اور مقامی کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا ہے۔
طالبات کے ایک گروپ نے کل شام اپنے واش روم میں ایک خفیہ کیمرہ دریافت کیا جس کے بعد کالج میں ہنگامہ برپا ہوگیا،ہندوستانی طلباء نے “ہمیں انصاف چاہیے” کے نعرے لگائے اور جواب اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
گڈلاواللیرو کے سب انسپکٹر ستیہ نارائنا نے کہا کہ ابھی تک احاطے میں کوئی خفیہ کیمرے نہیں ملے ہیں، اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔