گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نہر میں چھپ گیا

0
64

ہاٹ لائن نیوز : گرفتاری سے بچنے کے لیے نہر میں چھپنے والے ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں پیش آیا۔ پولیس جیسے ہی ملزم کو گرفتار کرنے پہنچی تو ملزم نے گرفتاری کے خوف سے نہر میں چھلانگ لگا دی۔

پشاور پولیس بھی ملزم کو ہر حال میں گرفتار کرنے کے لیے پرعزم تھی اور پولیس اہلکار کافی دیر تک ملزم کا انتظار کرتے رہے اور جیسے ہی ملزم نہر میں پانی سے باہر نکلا تو پولیس نے اسے گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اسے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبداللہ کا تعلق افغانستان سے ہے، ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے اشتہارات بھی لگائے تھے۔

Leave a reply