ہاٹ لائن نیوز : جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کیمطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اعظم ورسک روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے۔
جانبحق ہونے والوں میں 2 شہری مصطفیٰ اور یونس شامل ہیں جب کہ ایک پولیس اہلکار عثمان بھی شامل ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے وانا اسپتال منتقل کردیا گیا۔