گاڑی دھونے پرجرمانہ کتناہوگا؟
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) گھروں میں گاڑی دھونے کا 3ہزار جرمانہ ، گرین بلٹ پر گاڑی پارک کرنے کا 5 ہزار جرمانہ ، ہیلمنٹ نہ پہننے پر 2 ہزار جرمانے کے آحکامات جاری کر دئیے گئے ۔
سموگ کی تدراک کیلیے دائر درخوستوں پر سماعت ہوئی ۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ہم نے ریلوے کو 600 پودے دئیے لیکن پتہ نہیں انہوں نے کہاں لگائے ۔
عدالت نے ریلوے حکام کے خلاف کاروائی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا رویہ ٹھیک نہیں ،اگر اب ریلوے کی کوئی شکایت ائی تو میں سخت ایکشن لونگا ، عدالت نے شہر میں غلط جگہ گاڑیاں پارک کرنے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو تین ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا ، یہ جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا ، ملک میں پانی کا ایشو انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے ، ایل ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رجسٹرار کو احکامات سے متعلق آگاہ کردے ۔
جوڈیشل واٹر کمشن نے تجویز دی ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو دو ہزار روپے جرمانہ بڑھانے کا حکم دیا جائے
عدالت کا شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے کے وکیل پر اظہار ناراضگی کیا ۔
عدالت کا کہنا ہے کہ اسموگ کا سیزن شروع ہوچکا ہے اس کے لیے چھ ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے ، نگران حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتہ نہیں اتنی کیا جلدی ہے ، اس حکومت کا کیا مسئلہ ہے سمجھ سے باہر ہے ، چاہ ماہ روک نہیں سکتے ،جو کام کرنے والے ہیں وہ ہو نہیں رہے اتنے پروجکٹ کے لیے اربوں روپے پتہ نہیں کہاں سے آرہا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی
عدالت نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے بتائے کہ ایک ساتھ اتنے پراجیکٹس کیوں شروع ہیں ، الیکشن تو ہونے نہیں پھر کیا جلدی ہے ۔