گاڑیوں کا سب سے بڑا قبرستان مگر کہاں ؟

1
146

ہنگ زو : ( ہاٹ لائن نیوز)چین میں لوگ جلد ہی اپنی سواریوں سے اکتا جاتے ہیں اور انہیں کباڑخانے بھیج دیتے ہیں ، یوں ایک ہی جگہ گاڑیوں کا ڈھیر لگتا جارہا ہے ، چین کے شہر ہنگ زو میں دنیا کا سب سے بڑا گاڑیوں کا قبرستان واقع ہے ، جہاں لاکھوں متروک کاریں ، موٹر سائیکلیں، وین، اور ٹرک موجود ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق 2019 ء میں چین میں گاڑیوں کی تعداد 26 کروڑ تھی۔ ان میں سے 19 لاکھ گاڑیاں متروک ہوچکی ہیں۔ یہ گاڑیاں مختلف جگہوں ہر پڑی پڑی کاٹھ کباڑ میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔

ہینگ زو کے گاڑیوں کے قبرستان میں اس وقت چھوٹی بڑی کاروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، زیادہ استعمال شدہ اور دھواں چھوڑنے والی لاکھوں گاڑیوں کو روڈ سے ہٹاکر یہاں لایا جاتا ہے کیونکہ چین میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر سخت پابندی عائد ہے ، انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں برقی گاڑیاں اور موٹرسائیکلز بھی موجود ہیں۔

تاہم چینی حکومت ان گاڑیوں کو ری سائیکل کرنے پر غور کر رہی ہے ۔

1 comment

Leave a reply