84

کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی

پشاور (ہاٹ لائن) خیبر پختو نخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلے میں عوام اپنے حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ خیبر پختو نخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلے میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شروع کردیا گیا ہے، جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں 29 ہزار
338 امیدوار مد مقابل ہیں۔ 77 لاکھ 82 ہزار 862 ووٹرز ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 43 لاکھ 99 ہزار 534 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 33 لاکھ 83 ہزار 354 ہے۔ 18 اضلاع میں کل 6 ہزار 15 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک ہزار 112 اور خواتین پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک ہزار 21 ہے، جبکہ مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 3 ہزار 8 سو 82 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں