“کے جی ایف 3” کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

0
65

ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز) جنوبی بھارتی اداکار یش کی “کے جی ایف 2″ کی زبردست کامیابی کے بعد فلمسازوں کی جانب سے”کے جی ایف 3” کی شوٹنگ اور ریلیز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایکشن فلم “کے جی ایف” کے مداحوں کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں اور ان کیلئے بڑی خوشخبری ہے کیونکہ فلم کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ اور ریلیز کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہومبلے فلمز کے قریبی ذرائع کے مطابق “کے جی ایف 3” کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس 2024 میں کیا جائے گا جبکہ یہ فلم 2025 کے وسط یا پھر آخر تک ریلیز کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی ہر سال ہومبلے فلمز کی ایک بڑی فلم ریلیز ہوگی کیونکہ رواں برس 22 دسمبر کو ان کی فلم “سالار” ریلیز کی جائے گی۔

اس سے پہلے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ “کے جی ایف 3” کیلئے فلمسازوں نے یش کی جگہ پر بالی ووڈ کے سُپر اسٹار ریتک روشن کو فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ فلم “کے جی ایف 2” باکس آفس پر کامیاب رہی اور فلم نے خوب بزنس کیا، فلم گزشتہ برس 14 اپریل کو ریلیز کی گئی تھی جس میں سنجے دت، یش ، روینہ ٹنڈن، پرکاش راج اور سری ندھی شیٹی نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

Leave a reply