کیپٹن کےسپہ سالاروں پروار
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کےسپہ سالاروں پر وار مسلسل جاری ہیں ۔
کیپٹن ر صفدر نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اس ملک کی قسمت بدل سکتا ہے ، خوشحالی نواز شریف ہی لیکر آئے گا ، ملک کو اندھیروں سے صرف نواز شریف ہی نکال سکتا ہے ۔
کیپٹن ر صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں 90 روز میں الیکشن لکھا ہوا ہے 90 دونوں میں الیکشن ہونا چاہیے ، محب وطن کو اقتدار عوام کے ووٹ سے ملنا چاہیے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نو مئی کو دفاعی اداروں پر حملہ کیا گیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہچایا گیا ، جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے لیے 2018 کا الیکشن چوری کیا ، آج ڈالر اور مہنگائی کا ذمہ دار جنرل ر قمر جاوید باجوہ ہے ، ایکسٹینشن کا یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔
کیپٹن ر صفدر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا جرم یہ تھا اس نے ایکسٹینشن دینے سے انکار کیا تھا ، عمر عطا بندیال کا باب بھی سولہ ستمبر کو بند ہورہا ہے ۔
You’re in point of fact a good webmaster.
The web site loading velocity is incredible. It
seems that you are doing any distinctive trick.
Also, the contents are masterwork. you’ve done a magnificent process
in this subject! Similar here: bezpieczne zakupy and also
here: Tani sklep