کیلاش ” جوان ” دیکھ کر آبدیدہ کیوں ہو گئے ؟
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) بھارت کے معروف گلوکار کیلاش کھیر شاہ رخ کی نئی فلم ’جوان‘ دیکھ کر آبدیدہ ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف گلوکار کیلاش کھیر نے اپنے بیٹے کبیر کے ساتھ جوان فلم دیکھی اور وہ فلم دیکھتے ہوئے بے حد جذباتی ہوگئے۔
گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فلم ” جوان ” دیکھنے سے متعلق اپنے تجربہ شیئر کیا ہے ۔
کیلاش کھیر نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سفر اور کئی کنسرٹس کے بعد بلآخر میں نے اپنے بیٹے کبیر کیساتھ جاکر فلم جوان دیکھی ہے ۔
گلوکار نے شاہ رخ خان کو بھائی کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے میرا گانا بھی اس میں شامل کیا ہے ، اس موقع پر میں بہت جذباتی ہوگیا اور میری آنکھیں بھیگ گئیں۔