کیا 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں ہونگی ؟

0
88

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں نو مئی کے پانچ ملزمان کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے دائر درخواست سماعت کے لیے جسٹس علی باقر نجفی کو ارسال کر دی.

عدالت نے میڈیکل رپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی لگانے کا اعتراض ختم کر دیا ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے نو مئی کے پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ، ملزم لقمان،اسحاق غوری وغیرہ نے ایڈووکیٹ عرفان فیض کلار کے توسط سے ضمانت درخواست دائر کی تھی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سمن آباد فیصل آباد میں مقدمہ نمبر 732/23 درج ہے،مقدمہ میں رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ کرنے اور اہلکاروں کو زخمی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے،

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس نے سپلیمنٹری رپورٹ ملزمان کو نامزد کیا ہے، جبکہ ملزمان موقع پر موجود نہیں تھے،رانا ثناء اللہ سیاسی اختلاف رکھنے والوں کو مقدمہ میں نامزد کروا رہے ہیں،پولیس نے ایسی دفعات لگائیں جس کا انہیں اختیار نہیں ہے

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس کے سامنے تحقیقات کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں،عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم صادر کرے.

Leave a reply