کیا چیف جسٹس اسکا نوٹس لیں گے؟

0
206

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات سے قبل دھاندلی ہورہی ہے۔ سیالکوٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے آنے والے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “X” پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو ایک شخص کو پکڑ کر موبائل میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پری پول دھاندلی جاری ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے سیالکوٹ آنے والے تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایکس پیغام میں پی ٹی آئی نے سوال بھی لکھا کہ کیا چیف جسٹس اس کا نوٹس لیں گے؟

Leave a reply