کیا منیب بٹ واقعی کراچی چھوڑ رہے ہیں؟

0
40

ہاٹ لائن نیوز : معروف اداکار منیب بٹ کاکہناہےکہ کبھی کراچی چھوڑکرکسی اورشہر جانا پڑا تو پھرمدینہ میں شفٹ ہوجاؤں گا۔

منیب بٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مدینہ منورہ اپنے مکینوں کے لیے دنیا کا بہترین شہر ہے، مدینہ میں قدم رکھتے ہی اس کا ذہن مثبت ہو جاتا ہے۔ مدینہ منورہ کا ماحول دنیا سے بہت مختلف ہے، وہاں کے لوگ اچھے اخلاق کے مالک ہیں اور وہ پوری زندگی مدینہ میں گزار سکتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ کراچی چھوڑنے کا کئی بار سوچا لیکن کراچی کی رونق بہت کم شہروں میں ملتی ہے، اسی لیے ارادہ پورا نہیں ہوا۔ کراچی کے باسی کسی دوسرے شہر میں زیادہ دن نہیں گزار سکتے، وہ شہر کی رونقیں گنوانے لگتے ہیں۔

Leave a reply