کیا قانون نافذ کرنے والے ادارے سابق وزیر اعلیٰ کو عدالت میں پیش کریں گے؟

0
140

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کو کل پرویز الہی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پرویز الٰہی کے اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عدالتی حکم کے باجود سی پی او راولپنڈی، ڈی پی او اٹک اور جیل سپرنٹینڈنٹ پیش نہ ہوئے ، جس پر عدالت نے تینوں افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے ، جب کہ دوران سماعت سیشن جج اٹک اور ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ پیش ہوئے ۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف نے استفسار کیا کہ پرویز الہی اس وقت کہاں ہیں ؟

اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب غلام سرور نہنگ نے عدالت کو بتایا کہ پرویز اللہ اٹک جیل میں تھے لیکن طبعیت کی ناسازی پر انہیں اسلام آباد پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے ، جس کے بعد اسلام آباد پولیس لائنز کو سب جیل قرار دیکر پرویز الہی کو وہاں منتقل کردیا گیا ہے ۔

دوران سماعت پرویز الہی کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا جارہا ہے جب کہ سرکاری وکیل نے بتایا کہ پرویز الٰہی اسلام آباد کی حدود میں ہیں ۔

پرویز الٰہی کے وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے ، سرکاری وکیل نے کہاکہ سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف نیب نے اپیل دائر کردی ہے لہذا فیصلہ کا انتظار کرلیا جائے ۔

عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور کمشنر اسلام آباد کو کل پرویز الہی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کاروائی ملتوی کردی ۔

Leave a reply