کیا صنم جاوید الیکشن لڑ پائینگی ؟

0
237

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے پی ٹی آٰٸی ایکٹوسٹ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر متعلقہ ار اوز کو کل ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس رسال حسن سید پر مشتمل اپیلٹ ٹریبونل نےصنم جاوید کی اپیل پرسماعت کی ، جس میں این اے 119 اور پی پی 150 سےکاغذات نامزدگی مسترد کرنےکےفیصلےکو چیلنج کیاگیا ۔

اپیل میں کہا گیا کہ جلاو گھیراو سمت تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی ہے ۔ پولیس نے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو جانچ پڑتال کیلئے پیش نہ ہونے دیا.

ار او نے تجویز و تائید کنندہ کے پیش نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے ، اپیل میں استدعا کی گئی ہےکہ ار اوز کے فیصلہ کوکالعدم قرار دیا جائے ۔

Leave a reply