
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہاٸی کورٹ میں شاہ محمود قریشی کےتین حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی فل بنچ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔
وکیل شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے بیان حلفی رجسٹرڈ نہ ہونے کا الزام عائد کیا ، شاہ محمود قریشی کے سائن اور نامکمل کاغذات کا الزام لگایا گیا ہے ،اس وقت شاہ محمود قریشی جیل میں بند ہے جبکہ سائن شاہ محمود قریشی کے ہیں دوسرے حلقے سے بھی ریٹرننگ افسر نے سائن نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا ہے ۔
شاہ محمود قریشی کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے اقدام کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔
جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آپ صرف اس ججمنٹ کا حوالہ دیں جو آپکے کیس سے متعلق ہو ۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ شاہ محمود قریشی کی رٹ پر سماعت کی ۔