کیا سعودی عرب 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا؟

0
47

ریاض: (ہاٹ لائن نیوز) مملکت سعودی عرب نے 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کی خواہش کا اعلان کردیا۔

سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن نے 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی میں شرکت کے اپنے ارادے کا اعلان سعودی پریس ایجنسی، ایس پی اے کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کیا۔

سعودی فٹ بال فیڈریشن نے ایک پریس بیان میں کہا: سعودی فٹ بال فیڈریشن فٹ بال کے شائقین کو خوش کرنے کے لیے ایک حیرت انگیز اور بے مثال تجربہ فراہم کرنے کے لیے ایک جامع منصوبے کے تحت 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے درخواست جمع کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے لیے تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

سعودی عرب اس سے قبل 6 مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، پہلی بار 1994 میں امریکا اور آخری مرتبہ قطر میں۔

Leave a reply