کیا بینک ڈپازٹس محفوظ ہیں؟
کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں قائم بینکاری نظام مستحکم ہے اور ذخائر محفوظ ہیں، بینکنگ سسٹم میں مناسب سرمایہ موجود ہے۔
مرکزی بینک نے کہا کہ بینکنگ سسٹم کے منافع میں تقریباً 125 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس شعبے کی جھٹکوں کے لیے لچک بھی بہتر ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے تحفظ میں مزید اضافہ کیا ہے اور ہر جمع کنندہ کو 5 لاکھ روپے تک کا انشورنس کور فراہم کیا ہے، بیمہ کی رقم بینک کی ناکامی یا دیوالیہ ہونے کی صورت میں جمع کنندگان کو دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر نے کہا تھا کہ اگر کوئی بینک دیوالیہ ہو جائے، ڈوب جائے یا ناکام ہو جائے تو اس کے ذخائر محفوظ نہیں رہتے۔
انہوں نے کہا کہ بینکوں میں صرف 5 لاکھ روپے تک کی رقم قانونی طور پر محفوظ ہے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 5 لاکھ روپے تک جمع رکھنے والے کھاتہ داروں کی شرح 94 فیصد ہے جب کہ صرف 6 فیصد کھاتہ داروں کے پاس 5 لاکھ روپے سے زائد کا بینک بیلنس ہے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ 5 لاکھ روپے تک کے کھاتہ داروں کو اسٹیٹ بینک کے ذیلی ادارے ڈیپازٹس پروٹیکشن کارپوریشن کے ذریعے ادائیگی کی جاسکتی ہے جو ہر سال بینکوں سے سبسکرپشن فیس وصول کرتی ہے۔
You are in point of fact a good webmaster. The website loading velocity is incredible.
It seems that you are doing any unique trick.
Furthermore, the contents are masterpiece. you
have done a excellent process on this topic! Similar here:
silvoria.top and also here:
Najtańszy sklep
Hey! Do you know if they make any plugins to assist with Search Engine Optimization? I’m trying to get my website to rank for some targeted
keywords but I’m not seeing very good success.
If you know of any please share. Appreciate it! You can read similar blog here:
List of Backlinks