کیاڈی جی آئی ایس آئی کو توسیع دی جائے گی ؟
کراچی: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کے سینئر ترین صحافی کامران خان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف سید عاصم منیر نے لیفٹیننٹ جنرل کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جنرل ندیم احمد انجم بطور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس مزید 1 سال تک اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔
As military leadership under General Asim Munir gears up to salvage Pakistan from its worst economic crisis, a surge in terrorism, and respond to very important geopolitical developments, well-informed sources confidently claim that the relevant leadership has decided to extend… pic.twitter.com/0iGfEm0fRJ
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) September 4, 2023
سنئیر اینکر پرسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو درپیش اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے چلائی جانے والی مہم میں متعلقہ سویلین ایجنسیوں کے ساتھ مل کر آئی ایس آئی اسمگلنگ کے خاتمے، ڈالر کی اڑان کا مقابلہ کرنے، اور تیز رفتار نجکاری کی سہولیات فراہم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور سندھ میں سرکاری بدعنوانی کے خاتمے کے خلاف بھی کارروائی کرے گی۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی بطور تھری سٹار جنرل اس ہفتے کے آخر میں معیاد ختم ہونے والی ہے ۔