کیانیا ڈرائیونگ لائسنس بین الاقوامی سطح پر بھی کارآمدہوگا؟

1
178

اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) اسلام آباد ٹریفک پولیس میں بنیادی اصلاحات نافذ کی گئی ہیں ، جن میں بین الاقوامی معیار کے دو لسانی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء اور قوانین کا نفاذ شامل ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے ویژن اور نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس میں بنیادی اصلاحات کی گئیں ، جن میں جدید ڈرائیونگ لائسنس اور ٹریفک قوانین کے لیے سخت اقدامات شامل ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ نیا ڈرائیونگ لائسنس بین الاقوامی سطح پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شہری ہفتہ کو چھٹی والے دن بھی اپنے ڈرائیونگ لائسنس کا عمل مکمل کر سکیں گے۔ خواتین کے لیے خصوصی ڈرائیونگ سکول قائم کیا گیا ہے۔

دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی کے خلاف بھی خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔

اس سے قبل قانون کی خلاف ورزی پر چالان کی رقم میں بھی اضافہ کیا جا چکا ہے۔

1 comment

Leave a reply