کہیں آپ بھی ہڈیوں اور رنگ سے تیار کردہ قیمہ تو نہیں کھا رہے ؟

4
182

پشاور: (ہاٹ لائن نیوز) پشاور میں مرغیوں کی ہڈیوں اور رنگ سے قیمہ تیار کرکے مختلف ہوٹلوں کو سپلائی کیے جانے کا ہولناک انکشاف آ گیا۔

پشاور میں چھاپہ مار کارروائی میں پتہ چلا کہ مشین سے رنگ اور مرغیوں کی ہڈیوں کو ملا کر غیر معیاری اور انتہائی مضر صحت قیمہ تیار کیا جا رہا تھا۔

قیمہ تیار کرنے والے یونٹس پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپے مار کر 5 ہزار کلو سے زیادہ ہڈیاں برآمد کرکے تلف کردی ہیں ۔

فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ قیم سیخ کباب اور چپلی کباب کیلیے ہوٹلوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔چھاپے کے بعد 2 یونٹس کے مالکان کو گرفتار کرکے یونٹس کو سیل کر دیا گیا ہے۔

4 comments

Leave a reply