کھوکھربرادران،قانون نافذکرنےوالے اداروں کے ریڈارپر

0
122

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) مسلم لیگ ن کی میاں نواز شریف کے حق میں ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوئی ۔

عدالت نے ملک سیف الملوک کھوکھر اور ملک افضل کھوکھر سمیت دیگر کو 26 ستمبر کو طلب کر لیا ۔

عدالت نے ملک سیف الملوک کھوکھر اور ملک افضل کھوکھر، ملک شفیع کھوکھر، ملک اعظم جہانگیر، ملک عرفان، کھوکھر, ملک فیصل اشرف کھوکھر اور شہباز ڈوگر سمیت دیگر ملزمان کو 26 ستمبر کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ۔

پولیس نے 2018ء کے مقدمہ میں ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر اخراج رپورٹ بنائی ،عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا ۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ 1045/18 تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہے ۔

Leave a reply