کھلاڑی کی عدالت سے فریاد

0
288

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں ساہیوال سے پی ٹی ائی کے امیدوار کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سےدرخواست گزار کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے محمد اسلم سکھیرا کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق چیرمین ضلع کونسل ہے ، وہ پی ٹی آئی کا ایم این اے کے امیدوار ہیں، سیاسی بنیادوں پر اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا ، ثرائل جج نے ریمانڈ دینے کی بجائے جوڈیشل کر دیا ، اب ان کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے لیے بے بنیاد مقدمات میں ملوث کیے جانے کا خدشہ ہے ۔

عدالت سے استدعا ہے کہ درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے

Leave a reply