ہاٹ لائن نیوز : انسداد دھشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں 230 ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔
جناح ہاؤس کیس کے 160 ملزمان کی ضمانتوں پر وکلاء نے دلائل مکمل کر رکھے ہیں ۔
عدالت نےدیگر ملزمان کےوکلاء سے
بھی دلائل طلب کر لیئے ، پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا ، عدالت نے ضمانتوں پر مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی ۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ، انسداد دھشتگردی عدالت نے سماعت کی ۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ ٫شعبان علی٫ وجاہت نصیر٫فرحان بخاری٫ زین عمران ٫محمد اکرم , شعبان علی ,زمان خان ,سنیل ارشاد مسیح٫بلال احمد، ارشد شہزاد , سید مظہر حسین,محمود علی بخاری ,عبد اللہ حسن,فیصل سعید ,زاہد فاروق ,مجدد حسین ,,سیف خان ,عون عباس ، محمد زیشان امتیاز اور یار گل سمیت 230 ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے
پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ کیس کا چالان جمع کرا دیا ہے، ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔