کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ پر اکسانے والا کرکٹر گرفتار
سری لنکا: ( ہاٹ لائن نیوز)میچ فکسنگ کے الزام میں سری لنکا کے سابق کرکٹر سچتھرا سینانائیکے کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر سچتھرا سینانائیکے پر لنکا پریمئرلیگ 2020 ء میں سری لنکن کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سابق کرکٹر کو سری لنکن پولیس نے گرفتار کیا ہے ، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سچتھرا سینانائیکے نے سری لنکا کی جانب سے 24 ٹی ٹوئنٹی ، 1 ٹیسٹ میچ اور 49 ون ڈے میچ کھیلے ہیں ۔