
ہاٹ لائن نیوز : عسکری ٹاورحملہ اور جلاؤگھیراؤ کیس کا ٹرائل شروع ، سابق گورنرعمرسرفراز چیمہ ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد ,اعجاز چوہدری اور میاں محمودالرشید سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔
سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ ڈاکٹر یاسمین راشد ,اعجاز چوہدری ٫ میاں محمود الرشید ٫ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سمیت 30 ملزمان کو جیل سے پیش نہیں کیا گیا ۔
پولیس کی لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے باعث جیل سے حراست کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، 40 بر ضمانت ملزمان نے خود پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی ، عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی ۔
عدالت نے حکم دیا کہ آئیندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جاییں گی ، چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔
انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ، ملزمان پر عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے ۔