کھلاڑیوں کاپھرسےریمانڈ
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) کپتان کی ٹیم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دی گئی ۔
کلمہ چوک کنٹینر کو آگ لگانے کے کیس میں بغاوت سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔
عدالت نے میاں محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو سات اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، عدالت میں ملزمان پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید اور محمد اعجاز چوہدری کو پیش کیا گیا ۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کا موبائل فون برآمدگی کے لیے تیس دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ، ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ 1078/23 درج ہے ۔