کھانے کے عالمی مقابلے میں پاکستانی طلباء نے میدان مار لیا

0
23

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے طلباء نے بین الاقوامی فوڈ مقابلوں میں سونے اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔

ملائیشیا میں کھانے کے عالمی مقابلے بیٹل آف شیفس 2024 کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے شیفس نے شرکت کی۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے طلباء نے بین الاقوامی مقابلے میں سونے اور کانسی کے تمغے جیتے۔

عائشہ علی اور سحرش ایوب نے گولڈ جبکہ ارم شیخ اور فاطمہ نے کانسی کے تمغے جیتے۔

Leave a reply