کھانا پکانے کا عالمی ریکارڈ

0
297

ہاٹ لائن نیوز :امریکہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے کچن میں 55 گھنٹے بیکنگ کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی۔

2015 میں، مشیل ہینڈلی، جو نائیجیریا سے مینسفیلڈ، ٹیکساس منتقل ہوئیں، نے اپنے کچن میں 55 گھنٹے تک متعدد ڈشیں بنا کر ایک فرد کے ذریعے سب سے طویل بیکنگ کا ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی۔

مشیل ہینڈلی نے 28 دسمبر کو اشیاء بنانا شروع کیں اور مسلسل 55 گھنٹے تک اس کوشش میں مصروف رہیں۔ مینسفیلڈ پولیس چیف ٹریسی ایرون بھی ان کی کوششوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے موجود تھے۔

یہ ریکارڈ اس وقت آئرش شیف ایلن فشر کے پاس ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں انہوں نے جاپان کے ایک ریستوران میں 47 گھنٹے 21 منٹ اور 21 سیکنڈ تک بیکنگ کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

مشیل ہینڈلی کی کوشش کے شواہد گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جمع کرا دیے گئے ہیں جس کے بعد تنظیم اس ریکارڈ کے بارے میں اعلان کرے گی۔

Leave a reply