کپڑے فروخت کرنیوالے نےعوام کے ہی کپڑے اتار دئیے؛پرویزالہٰی 90

کپڑے فروخت کرنیوالے نےعوام کے ہی کپڑے اتار دئیے؛پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نے کہا کہ 6دن پہلے پٹرول اور ڈیزل بم گرانے سے امپورٹڈ حکومت کی تسلی نہیں ہوئی، کپڑے فروخت کر کے ریلیف دینے والوں نے عوام کے ہی کپڑے اتار دئیے۔ آج پھر مہنگائی کا دوسرا بم عوام پر گرا دیا گیا،آئی ایم ایف کے دباؤ پر مہنگائی کر کے لوگوں کو برباد کیاجارہاہے، کپڑے فروخت کر کے ریلیف دینے والوں نے عوام کے ہی کپڑے اتار دئیے،ہم نے پہلے ہی کہا تھا یہ نااہل لوگ ہیں جو صرف تباہی مچانے کیلئے آئے ہیں ، پٹرولیم مصنوعات میں 60 رپے اضافہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، مہنگائی کا نیا طوفان عوام پر مسلط کر دیا گیا ، اس ظالمانہ فیصلے سے خالات خراب ہوں گے،لاہور،روس سے 30 فیصد سستا پیٹرول کیوں نہیں لیا گیا، امپورٹڈ حکومت نے عوام کو12،12 گھنٹے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا تحفہ دیا،پٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے اضافہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں