کپڑے دھونے کاعالمی ریکارڈ کس کےنام ؟

0
105

ہاٹ لائن نیوز : نائیجیریا میں ایک طالب علم نے مسلسل 58 گھنٹے تک ہاتھ سے کپڑے دھو کر گنیز ورلڈ ریکارڈقائم کردیا۔

نائجیریا کی اوبافیمی اوولوو یونیورسٹی کی طالبہ اینیٹن شروع میں 50 گھنٹے تک کپڑے دھونے نکلی لیکن بعد میں اس نے مزید آٹھ گھنٹے تک کپڑے دھوئے۔

انڈر گریجویٹ طالبہ نے جمعہ 24 نومبر کو یونیورسٹی کیمپس کے اندر ریکارڈ کی کوشش شروع کی، جو 27 نومبر کی رات مکمل ہوئی۔

طالبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کیمپس کے ہزاروں طلبہ اور یونیورسٹی کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔ کوشش مکمل کرنے کے بعد، اسے مکمل چیک اپ کے لیے ایمبولینس کے ذریعے اسکول کلینک لے جایا گیا۔

طالب علم کی جانب سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے ثبوت جمع کرائے گئے ہیں۔ جس پر نظرثانی کے بعد ریکارڈ کی تصدیق کی جائے گی۔

Leave a reply