70

کپڑے دھوتے ہوئے ڈسپرین کی چند گولیاں ڈالنے سے کیا ہوتا ہے؟ واشنگ مشین سے متعلق کچھ ایسی معلومات جو کرے سب کی مشکل آسان

ڈسپرین کی گولی سر درد سے نجات تو دلاتی ہے لیکن یہ اکثر خواتین کے “درد سر” بننے کے مسئلے سے نجات کے لئے بھی استعمال ہوسکتی ہے۔ جی ہاں سخت اور ضدی داغ والے کپڑوں کو منٹوں میں صاف کرنے کے لئے بھی ڈسپرین ایک کار آمد گولی ہے۔ آئیے آپ کو اس کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔(ڈسپرین کا جادو گندے کپڑے بنائے بے داغ)اگر آپ ہاتھ سے کپڑے دھو رپی ہیں تو نیم گرم پانی میں سرف اور ڈسپرین گھول کر گندے کپڑے اس میں ڈال دیں اور رات بھر بھیگا رہنے کے بعد صبح ہلکا سا دھو کر کھنگال لیں۔ سخت سے سخت داغ بھی نکل جائیں گے۔ ڈسپرین میں اسپرین موجود ہوتا ہے جس کے اندر کا ایسیٹائل ایلیسائلک ضدی داغوں کو نکالنے میں مدد گار ہوتا ہے۔(واشنگ مشین میں ڈسپرین)اگر آپ واشنگ مشین میں کپڑے دھو رہی ہیں تو گندے کپڑوں کے ساتھ حل ہوئی ڈسپرین کی گولیاں بھی ڈال دیں اور مشین چلا دیں۔ کپڑے جگمگا اٹھیں گے۔(گندے کپڑوں میں نمک ڈال کر دھونا)ایسا ہی ایک طریقہ میلے کپڑوں میں نمک ڈال کر دھونے کا ہے۔ نمک کے اندر موجود کیمیائی خواص سرف کے ساتھ مل کر ضدی داغ اور ناگوار بو کا خاتمہ کرتے ہیں اور کپڑے صاف اورر چمکدار بناتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں