
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سابق ایم این اے کرامت کھوکھر کے تصدیق اور تائید کنندہ کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد دائر درخواست نمٹا دی ۔
سابق ایم این اے کے بیٹے حسن کرامت کھوکھر اور آمنہ کرامت نے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہمارے والد تحریک انصاف کے امیدوار ہیں،پولیس کی جانب سے تصدیق کنندہ اور تائید کنندہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔
عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہراساں کرنے کا الزام درست نہیں،سابق ایم این اے کی کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور ہو چکے ہیں ۔