کپتان کے وکلاء کا بڑا فیصلہ

0
158

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ملزم کو بھی نہیں پتہ کہ اسکےساتھ ہو کیا رہا ہے۔ ہم ایف آئی آر ختم کروانے کی کارروائی کریں گے۔

پی ٹی آئی وکلاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی پراسیکیوشن دیگر معاملات پر ہوتی ہے، ایک سابق وزیراعظم کی پراسکیوشن قابل تشویش ہے۔

سلمان صفدر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کا جیل ٹرائل نہیں ہو سکتا، جیل ٹرائل انتہائی خطرناک ملزمان کا ہوتا ہے۔

انتظارپنجوتھا ، نعیم پنجوتھا اور بیرسٹرسلمان صفدر پرمشتمل وکلاء ٹیم نے سائفر کے حوالے سے درج مقدمے کے متعلق کہا کہ یہ ایف آئی آر رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہئیے تھی، ہم ایف آئی آر کو ختم کروانے کے لیے کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو خود بھی نہیں پتہ کہ وہ اس کیس میں گرفتار ہوئے، ان کو 15 دن قبل ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Leave a reply