کپتان کےخاندان کےحوالےسے پرویز خٹک کا بڑا انکشاف

0
176

 

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے خاندان میں دراڑ آ گئی ہے۔

نوشہرہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا کے طول و عرض میں پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں مل رہا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کہتے تھے کہ کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اب تحریک انصاف کا شیرازہ بکھرنے والا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی چیئرمین شپ پر ان کے اپنےساتھیوں میں لڑائی ہوگی۔

Leave a reply