کپتان کی ٹیم پرتکالیف کابوجھ پھربڑھ گیا
لاہور ( ہاٹ لائن نیوز) نو مئی واقعات کے کیس میں عمر سرفراز چیمہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 158 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سانحہ نو مئی جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات پر سماعت ہوئی ۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد ، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ 28 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ، جب کہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 ستمبر تک توسیع کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 158 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی ، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی ۔
ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا ، تفتیشی افسران نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی ےفتیشی افسران نے ملزمان کے خلاف کیس کے چالان کے متعلق بھی عدالت کو اگاہ کیا ۔
تفتیشی افیسر کے جانب سے مزید مہلت کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ چالان پر اعتراضات عائد کیے گئے ہیں بہت جلد مکمل کرکے عدالت میں جمع کروا دیا جائیگا ۔
عدالت نے آئیندہ سماعت پر تفتیشی آفیسر کو چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
Wow, marvelous blog structure! How long have you ever been blogging for?
you made blogging glance easy. The total glance of your website
is fantastic, let alone the content material!
You can see similar here sklep internetowy