کپتان کی ٹیم اشتہاری

0
127

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) کپتان کی ٹیم کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز ہو گیا ۔

نو مئی کو راحت بیکری کے سامنے پولیس گاڑیاں جلانے اور شر انگیز تقاریر کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

عدالت نے میاں اسلم اقبال ،فرخ حبیب ، حماد اظہر ،زبیر نیازی سمیت 16 ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کاروائی شروع کر دی ۔

عدالت نے حامد رضا ، زبیر نیازی ، واثق قیوم ، غلام عباس سمیت سولہ ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا ۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر کیس کی سماعت کی ۔

پولیس نے درخواست میں کہا ہے کہ ملزمان اپنی گرفتاری کے خوف سے دانستہ طور پر چھپ رہے ہیں ، ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کاروائی کا آغاز کیاجائے۔

Leave a reply