کپتان کی مشکلات میں شدید اضافہ

3
169

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما منظورحسین وسان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

رہنما پیپلزپارٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ جیالے تیاری کر لیں، 28 جنوری اتوار کے روز ملک بھر میں الیکشن ہوں گے۔

مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے متعلق منظور وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف حالات کو دیکھ کر ملک میں واپس آئیں گے، اکتوبر میں ہی معلوم ہو گا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں یا پھر نہیں۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ بیورو کریسی اور سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ دیگر کا بھی احتساب لازماً ہونا چاہیے۔

3 comments

Leave a reply