کپتان کی ضمانتیں سماعت کے لیے مقرر،آگے کیاہوگا؟

0
150

لاہور:(ہاٹ لائن نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں ۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 28 ستمبر کو سماعت کرے گا ، چیرمین پی ٹی آئی نے دہشت گردی عدالت سے ضمانتیں خارج کرنے کے اقدام کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

چیرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر ضمانتوں میں موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد گرفتار کرلیا گیا عبوری ضمانتوں کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیا گیا ، عدالت میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا حکم دے ۔

عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا ، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لاہور میں نو مئی سمیت دیگر مقدمات درج ہیں ۔

Leave a reply