کپتان کی درخواست قبول
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) چیرمین پاکستان تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ۔
چیرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دیا گیا ہے ، تین رکنی فل بنچ چار اکتوبر کو سماعت کرے گا ، فل بنچ کی سربراہی کی جسٹس عالیہ نیلم کریں گی ، فل بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں ۔
چیرمین تحریک انصاف نےتوہین الیکشن کمیشن کی کاروائی کو چیلنج کر رکھا ہے ، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے ۔