ہاٹ لائن نیوز : لاہور انسداددہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ ٫کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کے آفس کو جلانے کے معاملہ پر عظمی خانم اور علیمہ خانم کی چار کیسز میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے عظمی خانم ،علیمہ خانم کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی ۔
عظمی خانم اور علیمہ خانم حاضری کیلئے عدالت کے روبرو پیش ہوئیں ۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کی تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی ۔
علیمہ خانم اور عظمی خانم نے جناح ہاؤس حملہ ٫کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے کیسز پر ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔