کپتان کا جسمانی ریمانڈ منظور

0
138

ہاٹ لائن نیوز : توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، جس میں نیب نے پی ٹی آئی کے بانی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

سماعت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بانی کو 16 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a reply