کپتان کے وکیل کو لال جھنڈی دکھا دی گئی
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) چیرمین پی ٹی آئی سے جیل میں وکیل کی ملاقات کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ چیرمین پی ٹی آئی ایف آئی اے اسلام آباد کی تحویل میں ہیں ، یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار میں آتا ہے ۔
عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کرسکتی ہے ؟ بہتر ہے آپ اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں ۔
رجسٹرار ہائیکورٹ آفس نے بھی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا تھا ، چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے بیرسٹر سلمان صفدر کی درخواست پر سماعت کی ۔