ہاٹ لائن نیوز : بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی ممبئی ایئرپورٹ پر سیلفی لینے کے لیے آنے والے مداحوں پربرس پڑے۔
ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی 22 نومبر سے شروع ہونے والی 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ہفتہ کو آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کا جمعہ کو آسٹریلیا روانگی سے قبل ممبئی ایئرپورٹ پر مداحوں نے ان کا استقبال کیا۔ سابق بھارتی کپتان اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہونے والے تھے۔
تاہم مداحوں کا ایک ہجوم کوہلی کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے ان کے پاس پہنچا، چند سیلفیز لینے کے بعد کوہلی نے مداحوں پر برستے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فیملی کےبغیر ایک بھی سیلفی نہیں لیں گے۔
ویرات کوہلی نے فوٹوگرافرز پر اہل خانہ کی تصاویر لینے پر بھی پابندی عائد کردی۔