کوموروس کے صدر چاقو کے حملے میں زخمی ہوگئے
ہاٹ لائن نیوز : مشرقی افریقی ملک کوموروس کے صدر ازالی اسومانی چاقو کے حملے میں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق صدر ازالی اسومانی پر اس وقت چاقو سے حملہ کیا گیا جب وہ مذہبی رہنما کے جنازے میں شریک تھے۔ صدر ازالی اسومانی چاقو کے حملے میں معمولی زخمی ہوئے۔
صدر ازالی اسومانی کو بچاتے ہوئے ایک شہری زخمی بھی ہوا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔
حکومتی ترجمان کیمطابق صدر ازلی اسومانی چاقو کے حملے میں شدید زخمی نہیں ہوئے اور انہیں طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔