کولیسٹرول کوکنٹرول کرنیوالی سبزی کےدیگر فوائد
طبی ماہرین کے مطابق پیاز کے فوائد میں سر فہر ست کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق 100 گرام پیاز میں 89 فیصد پانی، 1.1 گرام پروٹین،40 گرام کیلوریز، 4.2 گرام شوگر، 1.7 گرام فائبر ، 9.3 گرام کاربز، 0.1 گرام فیٹ اور اس کے ساتھ ساتھ فولیٹ بھی پایا جاتا ہے۔
پیاز کوروزانہ غذا کا حصہ بنانے کے بےشمار فائدے ہیں ، جن میں سے چند درج ذیل ہیں ۔
پیاز میں موجود مرکبات مختلف اقسام کے کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
پیاز میں موجود وٹامن سی سے آپ کئی طرح کے انفیکشنز سے بچے رہتے ہیں۔
پیاز میں وٹامن سی، وٹامن بی سکس، فولیٹ اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں جو مجموعی صحت کو برقرار رکھتے ہیں۔
پیاز آکسیڈیٹو تناؤ کو کم کرکے دائمی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
پیاز بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرکے دل کی صحت کو برقرار رکھتی ہے ۔