32

کورونا کا پھیلاو تیز;این سی او سی کی عید الاضحٰی کیلئے گائیڈ لائن جاری

ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے عید الاضحٰی کے لیے گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔این سی اوسی کا کہنا ہے کہ عید الاضحٰی کی نماز کھلی جگہوں پر ادا کی جائے۔اجتماعات مسجد کے بجائے کھلے میدانوں میں منعقد کیے جائیں۔
این سی اوسی کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنا ضروری ہیں۔نماز عید کے اجتماع ایک ہی جگہ پر دو یا تین اجتماعات تک کم کیا جائے۔ این سی اوسی نے علمائے کرام سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کرنے اور نماز کے خطبہ مختصر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ کورونا، بخار وغیرہ کی علامات کے ساتھ لوگ اجتماع میں شرکت نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں