کورونا ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

0
160

ہاٹ لائن نیوز: کورونا کی نئی قسم کو روکنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی حکام کے مطابق کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ جے این ون ویرینٹ کو دنیا بھر میں پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں سے 2 فیصد کا ایئرپورٹس پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ کووڈ ٹیسٹنگ کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ فراہم کرے گی۔

Leave a reply